بیرسٹر امجد ملک کو معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بنائے جانے کا امکان

0
170

اسلام آباد /لندن (این این آئی)برطانیہ کے معروف قانون ،سابق چیئر مین اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن اور مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اور چیف کو آر ڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد کو معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بنائے جانے کاامکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ کے معروف قانون دان اور سابق چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن بیرسٹر امجد ملک اوورسیز پاکستانیز کی دوڑ میں آگے ہیں ،انکے ساتھ سینیٹر کیپٹن خالد شاہین بٹ، سابق ایم این اے اور سیکرٹری اوورسیز مسلم لیگ (ن )نورالحسن تنویر ، سابق کمشنر اوورسیز افضال بھٹی اور صدر مسلم لیگ (ن )زبیر گل کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ عہدہ جواد سہراب ملک ، مخدوم طارق الحسن اور زلفی بخاری کے پاس رہا ہے۔ نواز شریف کے گزشتہ دور میں یہ وزارت پیر صدرالدین راشدی اور عبدالرحمن خان کانجو کے زیر اثر رہی تھی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بیرسٹر امجد نے چیئرمین اوپی ایف کے طور پر دور رس نتائج کے حامل اقدامات متعارف کروائے جنکی تارکین وطن اور سینئر قیادت نے دل کھول کر سراہا اور تعریف کی۔ایک لیگی رہنما نے بتایاکہ بیرسٹر امجد ملک کو معاون خصوصی بنائے جانے سے اسی لاکھ تارکین وطن کی آواز پاکستان میں مضبوط ہوگی اور دادرسی کے ذرائع ممکن ہوں گے۔ واضح رہے کہ پہلی بار مسلم لیگ (ن )نے اپنے منشور میں اوورسیز پاکستانیوں کا ایک باب مختص کیا ہے اور 16 اقدامات کی منظوری دی ے جس میں پارلیمان میں نشستیں ، قبضہ کے خاتمے کی عدالتیں اور سرمایہ کاری کے ون ونڈو ڈیسک شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ بیرسٹر امجد ملک اس وقت مسلم لیگ (ن )میں صدر انٹرنیشنل افئیرز سینیٹر اسحق ڈار کی بطور چیف کوآرڈینیٹر معاونت کررہے ہیں اور منشور کمیٹی اور اس پر عملدرآمد کمیٹی کے ممبر ہیں۔