اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے بھائی عاقب اللّٰہ کو اسپیکر کے لیے نامزدگی سے ہٹانے کے معاملے پر عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کے شدید ردعمل پر پارٹی نے فیصلہ تبدیل کیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق عمرایوب نے عاقب اللّٰہ کی جگہ بابر سلیم سواتی کو اسپیکر کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا۔اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اسپیکر کے لیے عاقب اللّٰہ اور وزیرِ اعظم کے لیے عمر ایوب کے نام کا اعلان کیا تھا۔پارٹی ذرائع کے مطابق اسد قیصر کو پارٹی کے سیاسی امور سے متعلق فیصلوں سے بھی روک دیا گیا، موجودہ سیاسی کمیٹی کو مذاکرات اور حکومت سازی سے متعلق روابط سے روک دیا گیا۔بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب سیاسی جماعتوں کے روابط سے متعلق کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ کریں گے، پارٹی کے حتمی فیصلوں کی منظوری عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر دیں گے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...