امریکہ کا غزہ پر طیاروں سے امداد گرانے پر غور

0
112

واشنگٹن(این این آئی)امریکی عہدیداران نے کہا ہے کہ وائٹ ہائوس غزہ کی پٹی پر امریکی فوجی طیاروں کے ذریعے امداد پہنچانے کے امکانات پر غور کر رہا ہے۔ فضائی راستے سے امداد پہنچانے پر غور زمینی راستے سے امداد پہنچانے میں دشواری اور امدادی عمل کے سست روی کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔امریکی عہدیداروں نے غیرملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے لیے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے مطالعے میں غزہ خاص طور پر شمالی غزہ کی پٹی میں لوگوں تک امداد پہنچانا ہے جہاں فاقہ کشی کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ وائٹ ہائوس حال ہی میں غزہ پر امداد چھوڑنے کے آپشن کا مطالعہ کرنے کے لیے فوری قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔