اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہیں،عوام کی زندگی میں ہر ممکن سہولیات لانے کیلئے پرعزم اور سرگرم عمل ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کے روشن مستقبل کیلئے کوشاں ہے، ترقی کا یہ سفر اسی رفتار کے ساتھ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہیں،مالی سال کی پہلی ششماہی میں ترسیلات زر میں27 فیصد،غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں150فیصداورسیمنٹ کی پیداوار میں17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نومبر میں کار سیل میں 68 فیصد آضافہ ہوا،ٹریکٹرز، موٹر سائیکلز کی فروخت میں بھی واضح اضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ عوام کی زندگی میں ہر ممکن سہولیات لانے کیلئے پرعزم اور سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے کہاکہ چینی کی قیمت میں کمی عمران خان کا غریب کو ریلیف دینے کے عزم کا واضح اظہار ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرونا وباء کے باوجود عمران خان کی دانشمندانہ حکمت عملی کی بدولت پاکستان کی معیشت وروزگار رواں اورانسانی زندگیاں محفوظ رہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...