ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں مقیم مکینوں اور شہریوں میں پانچ ہزار کو روزانہ سائنو فارم کی تیارکردہ کووِڈ19 کی ویکسین لگائی جائے گی۔ اس ضمن میں متعلقہ فرم نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای میں صحتِ عامہ کی خدمات مہیا کرنے والی بڑی فرم وی پی ایس ہیلتھ کیئر کو 19کی ویکسین لگانے کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔اس اعلان سے چند روز قبل متحدہ عرب امارات نے چین کی سرکاری کمپنی سائنو فارم کی تیارکردہ ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے۔یہ ویکسین کرونا وائرس کے علاج میں 86 فی صد موثر ثابت ہوئی ہے۔وی پی ایس ہیلتھ کیئر نے ابو ظبی ، مصفح، العین اور الظفرا میں ویکسین لگانے کے لیے 18 اسپتال اور طبی مراکز قائم کیے ہیں۔وی پی ایس کے گروپ میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر نبیل دیبونی نے کہا کہ ہم نے پانچ ہزار افراد کو روزانہ کرونا وائرس کی ویکسین لگانے کے لیے ایک مضبوط ڈھانچا قائم کیا ہے۔ ہم اس صلاحیت کی ترقی کے لیے سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...