اسلام آباد(این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی آن لائن حاضری لگانے کا حکم دے دیا۔جمعرا ت کوبانی پی ٹی آئی کے خلاف 6کیسز اور بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس میں ضمانتوں کی درخواستوں پر جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی آن لائن حاضری لگی نہ بشریٰ بی بی کو پیش کیا گیا۔وکیل صفائی نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی حاضری کا آرڈر کیا گیا تھا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ ہمیں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے عدالت پروڈکشن سے متعلق معلوم نہیں۔جج نے سوال کیا کہ کیا جعلی رسیدوں کے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہو چکے؟جس پرتفتیشی افسر تھانہ کوہسار نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی مقدمے میں شامل تفتیش ہو چکے۔وکیل صفائی نے کہاکہ آئندہ سماعت پر صبح ساڑھے 8بجے درخواست ضمانت پر دلائل دیں گے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت 6مارچ تک ملتوی کر دی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...