اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائدنواز شریف نے کہا ہے کہ طویل جلا وطنی کے بعد قومی اسمبلی میں واپسی پر جذباتی کیفیت ہے،اپنے گھر واپسی اور پارلیمنٹ میں حلف اٹھانے پر بے حد خوشی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو قومی اسمبلی میں منتخب رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد گیٹ نمبر پانچ سے واپسی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ،اس وقت سب کو مل کر ملک اور قوم کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کوششیں کرنا ہوں گی۔صحافی کے ایک سوال پر نواز شریف نے جذباتی انداز میں کہا کہ ایک طویل عرصے کی جلا وطنی کے بعد اسمبلی کے رکن کا حلف اٹھانا میرے لیے باعث مسرت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ موقع میرے لیے خوشی اور جذباتی کیفیت کا ہے،میں ملک و قوم کی خدمت کیلئے پر عزم ہوں ،پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کریں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...