مانسہرہ(این این آئی) خیبر پختونخوا (کے پی) کے علاقے مانسہرہ میں 884 میگاواٹ کے سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (ایس کے ایچ پی پی) نے آبی ذخائر بھرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ ایس کے ایچ پی پی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت پن بجلی کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔گوادر پرو کے مطابق ایس کے ایچ پی پی، جو چائنا گیزوبا گروپ کمپنی لمیٹڈ (سی جی جی سی لمیٹڈ) کی جانب سے اسپانسر کے طور پر تعمیر کیا جا رہا ہیمقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے اپنے آبی ذخائر کو بھرنا شروع کیا۔گوادر پرو کے مطابق یہ منصوبہ سی جی جی سی لمیٹڈ کی جانب سے مانسہرہ میں دریائے کنہار (دریائے جہلم کی ایک معاون ندی) پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ایس کے ایچ پی پی ایک اسفالٹ کنکریٹ کور چٹان بھرنے والا ڈیم ہے جس کی اونچائی 2239.5 میٹر ہے۔ ڈیم کی زیادہ سے زیادہ اونچائی 54.5 میٹر ہے جس کی چوڑائی 10 میٹر، لمبائی 258 میٹر اور کل گنجائش 1.9 ملین مکعب میٹر ہے۔گوادر پرو کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ایس کے ایچ پی پی پاکستان کے لیے ہر سال 3.2 ارب کلو واٹ بجلی پیدا کرے گا۔
مقبول خبریں
(ن) سے اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے،پیپلز پارٹی مائنس ہو جائے تو...
لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری...
فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر...
لاہور(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ محمد عباس فرسٹ کلاس...
بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے’ ٹراوس ہیڈ
پرتھ(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے...
فردوس جمال کے بیٹے کی یوٹیوبرز کو آخری وارننگ
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے یوٹیوبرز کو خبردار کر دیا۔فردوس جمال آج کل اپنی...
سید نور کے چٹکلوں نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور میرا گرل...