واشنگٹن(این این آئی )امریکی محکمہ دفاع نے اطلاع دی ہے کہ یمن میں حوثیوں کی طرف سے داغے گئے ڈرون حملوں یا میزائلوں سے کوئی جنگی فوجی بحری جہاز متاثر نہیں ہوا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان میجر پیٹ نگوین نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ تقریبا 15 تجارتی جہاز متاثر ہوئے جن میں چار امریکی جہاز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیرہ احمر میں روزانہ چار سے آٹھ اتحادی بحری جہاز آ رہے ہیں۔حوثی گروپ نے کئی کمپنیوں کو بحیرہ احمر کے راستے پر بحری جہازوں کو گزرنے سے روکنے پر مجبور کیا۔ اس کے بعد کمپنیوں کو افریقہ کے گرد طویل اور زیادہ مہنگے راستے کو اختیار کرنا پڑا۔ اس سے یہ خدشہ بھی بڑھ گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 5 ماہ سے جاری جنگ کے اثرات مشرق وسطی کو غیر مستحکم کر دیں گے اور تنازع مزید پھیل جائے گا۔ امریکی اور برطانوی افواج نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر گزشتہ ہفتوں کے دوران کئی مشترکہ حملے کیے اور مزید کارروائیوں کی دھمکی دی ہے۔ واشنگٹن نے حوثی گروپ کے رہنماں کو بھی نشانہ بنانے کا اشارہ دیا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...