ماسکو(این این آئی)روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی دھڑے پی ایل او کا احترام کرنے پر متفق ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرگئی لاوروف نے بتایا کہ پی ایل او فلسطینی عوام کی آئینی نمائندہ تھی اور رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام ممالک کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں جو فلسطینی دھڑوں پر اثر انداز ہوتے ہیں تاکہ دھڑوں کے درمیان اختلافات کو کم کرکے ان کی صفوں میں اتحاد پیدا کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل تقسیم کا جمود برقرار رکھنا چاہتا ہے اور اس سے تشدد میں اضافہ ہوتا ہے۔حماس نے ماسکو میں روسی حکام سے ملاقات کے فورا بعد کہا تھا کہ روسی دارالحکومت میں جمع ہونے والے فلسطینی دھڑوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پی ایل او فلسطینیوں کی آئینی نمائندہ اتھارٹی ہے۔حماس نے ایک بیان میں زور دیا کہ اجلاس میں مثبت، تعمیری جذبہ غالب رہا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فلسطینی دھڑوں کے درمیان مذاکرات ایک جامع قومی اتحاد تک پہنچنے کے لیے جاری رہیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...