لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر فنکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ پالتوں جانوروں کے شوقین افراد زیادہ جانور رکھنے کے بجائے کسی یتیم بچے کو گود لے کر پال لیں۔ایک پوڈکاسٹ میں اداکارہ نے کہاکہ وہ ایسے لوگوں کو جانتی ہیں جو اپنے پالتوں جانوروں پر لاکھوں روپے ماہانہ خرچ کرتے ہیں اگر وہ کسی بچے کو گود لیں گے تو اس سے ثواب بھی ملے گا اور کل وہ بچہ ان کو سلام بھی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر جانوروں کا شوق ہو تو ایک دو پال لیے جائیں لیکن درجنوں بلیاں اور کتے پالنے سے بہتر انسان کو پرورش دینا ہے۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ پالتو جانوروں پر اپنی کمائی اور محنت صرف کرنے سے بہتر ہے کہ بچے گود لیے جائیں جس سے انسانی زندگی کا بھی بھلا ہو جائے گا۔
مقبول خبریں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کی رکن مشال یوسفزئی نے...
مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے، مشعال ملک
اسلام آباد(این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے۔
اپنے...
مسجد نبوی ۖکی صفائی کے دوران 2700 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش ادویات کا...
مدینہ منورہ(این این آئی)المسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی صدارت عمومی کی طرف سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی مسلسل...
بھوک اور فاقوں کا شکار فلسطینی بے ہوش ہو کر گلیوں میں گر رہے...
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ا یجنسی ا نروا نے کہا ہے کہ غزہ میں بھوک تباہی کی سطح کو چھو...
چین کا پاکستان کو بھارتی اہداف کی معلومات دینے کا دعویٰ
نئی دہلی (این این آئی )بھارتی فوج کے ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے کہا ہے کہ چین نے گذشتہ ماہ مئی میں...