مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی )فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے بمباری کر کے اپنے مزید سات اسرائیلی یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا ہے تاہم ترجمان القسام بریگیڈز نے فوری طور پر ان مزید سات یرغمالیوں کی ہلاکت کے بارے میں یہ واضح نہیں کیا کہ ساتوں ہلاکتیں کب ہوئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابو عبیدہ کے اس بیان میں القسام بریگیڈز کی طرف سے یہ تصدیق بھی کی گئی کہ اب تک اسرائیلی فوج کی بمباریوں کے نتیجے میں 70 سے زائد اسرائیلی یرغمالی بھی مارے جا چکے ہیں۔ادھر اسرائیل میں یرغمالیوں کے اہل خانہ اور دوستوں نے اسرائیلی نیتن یاہو حکومت کے خلاف چار روزہ مارچ کیا تاکہ حکومت کی یرغمالی رہا کرانے میں ناکامی اور یرغمالیوں کی اس طرح ہلاکتوں پر عوامی توجہ مبذول کرا سکیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...