یرغمالیوں کی فہرست دیں پھر بات کرینگے،اسرائیل کی نئی شرط

0
223

مقبوضہ غزہ(این این آئی)ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ اسرائیل نے مصر اور قطر سے کہاہے کہ وہ مغوی افراد کی رہائی کے معاہدے کے حوالے سے بات چیت کا دوسرا دور نہیں کرے گا، جب تک کہ حماس ان مغوی افراد کی فہرست پیش نہیں کرے گی جو ابھی تک زندہ ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینئر اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ قطرمیں 3 روزہ مذاکرات کے بعد اسرائیلی وفد بغیر کسی جواب کے کل رات اسرائیل واپس چلا گیاتاہم ایک اسرائیلی اہلکار نے تصدیق کی کہ ثالث ممالک سے وعدہ لیا گیا تھا کہ حماس سے زندہ قیدیوں کے بارے میں معلومات لیں گے لیکن اب تک ایسا نہیں ہوا۔