فلسطین،کشمیر کے حمایتی گیلووے برطانوی رکن پارلیمنٹ منتخب

0
103

لندن(این این آئی )برطانیہ میں ضمنی الیکشن میں جارج گیلووے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی جیت کے موقع پر بات کرتے ہوئے جارج گیلوے نے کہا کہ میری فتح فلسطین کے نہتے مسلمانوں کی فتح ہے۔وزیراعظم رشی سونک اور لیبر پارٹی کے لیڈر سر کیر اسٹامر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے معروف سیاستدان جاوج گیلووے نے سامراجی جنگوں کے خاتمے کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔