واشنگٹن(این این آئی)ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن دونوں میں سے کوئی ایک بھی ایک بار پھر صدر بننے کے لیے موزوں نہیں ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے لیے سابق امریکی سفیر اور قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہی ۔جان بولٹن نے کہا کہ وہ ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتے ہیں نہ ڈیموکریٹ جوبائیڈن کی۔ بلکہ یہ سمجھتے ہیں کہ 2020 کے منظر نامے کو صدارتی انتخاب کے ذریعے دہرانا بڑا ہی مایوس کن ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ ہمارا سسٹم نئے سرے سے ان دونوں کے درمیان دوبارہ سے ‘میچ’ کروا رہا ہے۔ یہ بڑا ہی امیوس کن معاملہ ہے۔ مختلف پولز کے دوران 70 فیصد لوگوں نے اس کو ناپسند کیا ہے اور میں سمجھتا ہوں یہ ملک کی بدقسمتی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ملک میں ایک نئی نسل سامنے آئے جو صدارتی دفتر کے لیے باہم مقابلہ کرے۔بولٹن نے کہا لوگوں کی بڑی تعداد ان دونوں میں سے کسی ایک کو بھی پسند نہیں کرتی ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ الیکشن ایک اچھے صدر کے انتخاب کے لیے نہیں ہو رہا بلکہ کم برا صدر منتخب کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ جسے لوگ پسند نہیں کریں گے اس کے مقابلے میں کم پسند کیے جانے والے کو خودبخود صدر بننے کا موقع مل جائے گا۔ یہ انتخاب کا ایک خوفناک طریقہ ہے۔امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر نے کہا بین الاقوامی سطح پر موجود بحران اور اس میں امریکہ کا ملوث ہونا امریکہ کے 2024 کے صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہوگا۔ میں سمجھتا ہوں وائٹ ہاس ان ساری سفارتی کوششوں کے حوالے سے پریشان ہے۔ ہمیں اس وقت یوکرین میں ایک جنگ کا سامنا ہے اور مشرق وسطی میں بھی ایک جنگ کا سامنا ہے۔ جبکہ ہماری تائیوان کے حالے سے کشیدگی شروع ہو چکی ہے۔ ان سب کے معاشی مضمرات بہرحال امریکہ کو بھگتنا ہوں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...