اسلام آباد (این این آئی)وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذاتِ نامزدگی ہفتہ کو دوپہر 2 بجے تک قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شعبہ قانون سازی سے وصول کیے گئے ،اتحادی جماعتوں کی جانب سے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے عمر ایوب وزیراعظم کے امیدوار ہیں اس سلسلے میں اتحادیوں میں کلیدی حیثیت رکھنے والی جماعت پیپلزپارٹی نے شہباز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ادھر مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے درمیان 3 نکاتی معاہدے کے پیش نظر متحدہ قیادت نے وزارتِ عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔وزارتِ عظمیٰ کے ووٹ کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کو منانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم رہنماجے یو آئی (ف) کامران مرتضیٰ کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے نوازشریف کو واضح کردیا کہ وہ اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...