اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کااجلاس (کل)اتوار کو گیارہ بجے ہوگا جس میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب کیا جائیگا ،تفصیلات کے مطابق وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذاتِ نامزدگی ہفتہ کو دوپہر 2 بجے تک قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی سے وصول کیے گئے ،اتحادی جماعتوں کی جانب سے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے عمر ایوب وزیراعظم کے امیدوار ہیں اس سلسلے میں اتحادیوں میں کلیدی حیثیت رکھنے والی جماعت پیپلزپارٹی نے شہباز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ادھر مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے درمیان 3 نکاتی معاہدے کے پیش نظر متحدہ قیادت نے وزارتِ عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کااجلاس (آج)اتوار کو گیارہ بجے ہوگا جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کرینگے ۔ گزشتہ روز کے اجلاس میں اسپیکر سر دار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ منتخب ہوئے تھے ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...