کراچی (این این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے پاس بھی ہم ووٹ کے لیے جائیں گے۔صدارتی الیکشن کیلئے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں اچھے تعلقات رہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری لوکل گورنمنٹ اس وقت بااختیار ہے، ایم کیو ایم کی بلدیات سے متعلق ڈیمانڈ پنجاب کے لیے ہو سکتی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری دھاندلی کے حوالے سے کہہ چکے ہیں، ہمیں سندھ سمیت ہر جگہ پر تحفظات ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے متعلق سوال پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی تقریر سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی گائیڈ لائن کیا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...