پشاور (این این آئی)صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث حادثات میں بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور5 افراد زخمی ہوگئے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور اورخیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 5 سے زائد زخمی ہوگئے۔لوئردیر میں تودہ گرنے کے باعث 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، باجوڑ کے علاقہ ماموند میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوئے۔علاقہ نوتھیہ میں مکان کی چھت گرنے کے باعث 15 مویشی ملبے تلے دب گئے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا۔بارش کے باعث پشاور میں یونیورسٹی روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور ایئر پورٹ ایریا میں 68 اور سٹی میں 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔سب سے زیادہ بارش دیر میں 93 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، مردان تخت بھائی میں 80، کالام میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔مختلف واقعات میں برفباری کے دوران پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔سوات مالم جبہ میں برفباری میں پھنسے ہوئے 6 سیاحوں اور کاغان راجگال میں محصور خاندان کے 4 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق سے بیلجیئم کے سفیر کی ملاقات، قانونی و...
اسلام آباد(این این آئی) مملکتِ بیلجیئم کے سفیر، جناب ایڈس بالڈ وان ڈر گراخت نے وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف و انسانی حقوق، سینیٹر...
وزیراعظم نے کاروباری برادری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی، بلال اظہر کیانی
اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت خزانہ اور وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ کے سربراہ بلال اظہر کیانی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام کی...
اسلام آباد(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان سٹیل ملز کے مقام پر کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام...
اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے(کل) ترکیہ روانہ ہوں گے
اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار(کل) ترکیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس...
پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے فعال کردار ادا کرتا رہے گا، فیلڈ مارشل...
واشنگٹن(این این آئی) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی اور تعاون پرمبنی سکیورٹی فریم ورک کے...