نیلم،صحت عامہ کے زیراہتمام ”ماں اور بچے کاہفتہ ”منانے کی تیاریاں مکمل

0
197

نیلم(این این آئی)صحت عامہ کے زیراہتمام ”ماں اور بچے کاہفتہ ”منانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،”ماں اور بچے کاہفتہ ”کی 5 روزہ مہم 4تا 9مارچ جاری رہے گی۔ماں اوربچے کاہفتہ مہم میں 2سے 5سال تک کے 13ہزار کے قریب بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کے تدارک کی گولیاں کھلائی جائیں گی۔2سال سے کم عمر کے 133(Due and Defaulter )بچوں کوروٹین ایمونائزیشن کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے۔251 حاملہ خواتین کوTTانجکشن لگائے جائیں گے ۔مہم کی سپرویژن 7لیڈی ہیلتھ سپروائزرکریں گی جبکہ 3ضلعی مانیٹرمہم میں پائی جانیوالی خامیوں کودور کریں گی ۔143 لیڈی ہیلتھ ورکرز فیلڈ میں اپنے فرائض سرانجام دیں گی ۔ضلع بھر میں 286ہیلتھ سیشن کمیونٹیز اور143 ہیلتھ سیشن سکول میں دیئے جائیں گئے ۔مہم کے دوران 143 مساجد میں اعلانات بھی کروائے جائیں گے۔”ماں اور بچے کاہفتہ ”کے حوالہ سے محروم رہ جانیوالے بچوں کی اطلاع کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیاہے۔ہفتہ کوڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں ایک پروقار تقریب کاانعقاد کیاگیا جس میں صحت عامہ کے تمام شعبہ جات سے آفیسران / اہلکاران سمیت لیڈی ہیلتھ سپروائزر اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی نیلم پریس کلب کے سابق صدر وسینئر صحافی خواجہ صدیق احمدجبکہ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سردارظفراقبال نے کی ۔ تقریب میں صحت عامہ کے ایڈمن آفیسر جاوید ایوب ، ڈی ایس وی خواجہ ضیائوالدین ، اے ڈی ٹریننگ وقار مغل،خواجہ خالد اکاونٹس سپروائزر،LHSشمیم شفیق ،ADC فردوس بی بی کے علاوہ EPI کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرسردار ظفراقبال نے ”ماں اور بچے کاہفتہ ”کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ 4مارچ سے 9 مارچ 2024 تک پانچ روزہ ماں اور بچے کاہفتہ مہم جاری رہے گی جس میں لیڈی ہیلتھ سپروائزر مانیٹرننگ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جاکر 2سے 5سال کے عمر کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں کھلائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ ویکسی نیشن سمیت صحت عامہ کی جملہ آگاہی وادویاتی مہم حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہوتی ہے ۔ تمام ادویات صحت عامہ کے آفیسران واہلکاران پہلے خود استعمال کرتے ہیں بعدازاں عوام الناس / بچوں کو دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہفتہ ماں اور بچے کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں کنٹرول روم قائم کیاگیاہے جہاں گولیوں / انجکشن سے محروم رہ جانیوالے بچوں بارے آگاہی دی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ماں اور بچے کے ہفتہ مہم میں محروم رہ جانیوالے بچوں کے بارے میں شہری کنٹرول روم کے نمبرات0355-7507428+03557067500 پراطلاع دی جائے تاکہ ہمارانمائندہ حاضر ہوکر متعلقہ بچے کو گولیاں فراہم کرے اور انجکشن لگائے ۔انہوں کہاکہ بچوں کی پیدائش کے پہلے پانچ سال انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اگر بچہ صحت مند رہا تو وہ خاندان اور بچے کے روشن مستقل کی ضمانت ہے وگرنہ ایسے حالات میں اگر بچہ پانچ سال سے کم عمر میں بیماررہاتو لاغرہوگاجس سے والدین کی انکم اور بچے کی صحت پر برااثر پڑتاہے ۔ ماں اور بچے کاویک کے متعلق تمام میٹریل ہیلتھ سنٹروں پر پہنچادیاگے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہرسپروائزر اپنے اپنے ایریاز میں مانیٹرننگ اور کوریج کی 100فیصد ذمہ دار ہوگی انہوں نے کہاکہ مزید بہتری اور مستحکم مہم کے لیے طبی مراکز کے میڈیکل آفیسران بھی مہم کی نگرانی کریں گئے تاہم پوری مہم کو ذاتی طور پر بھی مانیٹرکرئونگا۔ تقریب کے شرکاء کو گولیاں کھلاکر مہم کاباقاعدہ افتتاح کیاگیا۔