امریکی صدر نے غزہ کے شہریوں کو خوراک پہنچانے کا اعلان کردیا

0
172

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کا ملک بہت جلد غزہ کے شہریوں کے لیے طیاروں کے ذریعے خوراک کے پیکٹ برسانا شروع کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بہت بڑے پیمانے پر نقلِ مکانی ہوئی ہے اور کم و بیش 6 لاکھ افراد خوراک کی انتہائی قلت کا شکار ہیں۔ ان میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ یہ سب قحط جیسی صورتِ حال سے دوچار ہیں۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ صورتِ حال میں بہتری کے لیے جو کچھ بھی کرسکتے ہیں، کریں گے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ کے باشندوں کو جس قدر خوراک کی ضرورت ہے اس سے کہیں کم خوراک ان تک پہنچائی جارہی ہے۔