اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ اپنی پرفارمنس سے کبھی مطمئن نہیں ہوتا، ہمیشہ پہلے سے بہتر کرنا چاہتا ہوں۔اعظم خان نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کافی اچھا جا رہا ہے، کھلاڑی فارم میں آچکے ہیں ہیں، کوشش ہوگی کہ راولپنڈی کے میچز میں اچھا پرفارم کریں۔جارح مزاج بیٹر نے کہا کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں کامیابی کم اور ناکامی زیادہ ہوتی ہے،انسان 500 میچز کھیل کر پھر 50 سنچریاں کر پاتا ہے۔اعظم خان نے کہا کہ میں حال کو انجوائے کرنا چاہتا ہوں، ٹی ٹوئنٹی میں ایوریج نہیں دیکھی جاتی، آپ کے کھیل کی اہمیت کا وزن اہم ہے، میرا بیٹنگ نمبر آسان نہیں، ہر میچ میں مختلف صورتحال ہوتی ہے، ہمیں ہر صورتحال کے مطابق تیاری کرنا پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائٹیڈ میں سینئر جونیئر کا کوئی فرق نہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ میں آکر میری زندگی بدلی ہے اور دنیا بھر میں کھیل کر مجھے ہر کنڈیشن کا اندازہ ہوا ہے، میں زیادہ دور پر نظر نہیں رکھتا، حال پر فوکس رہتا ہے۔اعظم خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں میرا آنا یا نہ آنا سلیکٹرز پر ہے میں پرفارمنس پر فوکسڈ ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ ایسا پرفارم کروں کہ پھر کچھ کہنے کی ضرورت نہ ہو، ماضی کی نہیں حال کی پرفارمنس پر ہی سلیکٹ ہونا چاہوں گا۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں پہلے جیسی کنڈیشنز نہیں ہوں گی، 180 اب پار اسکور ہے، ورلڈ کپ کھیلنے کے خواہشمند پلیئرز کیلئے پی ایس ایل اچھا پلیٹ فارم ہے۔اعظم خان نے عارف یعقوب اور عبید شاہ زبردست بولرز قرار دیا اور کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ حریف ٹیم کے بہترین بولر پر اٹیک کروں، اگر مین بولر کو اٹیک کریں تو دیگر بھی پریشر میں آجاتے ہیں۔جارح مزاج بیٹر نے کہا کہ جس نمبر پر میں آتا ہوں اس پر سنچری بنانا مشکل ہوجاتا ہے، زلمی کیخلاف میچ ختم نہ کر پانے کا اب بھی افسوس ہے۔
مقبول خبریں
معیشت ٹھیک کرنے کیلئے مزید محنت درکار ہے،وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے مگر ابھی...
بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند...
لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک...
نیپرا حکام نے کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی اپنی تنخواہوں میں لاکھوں روپے...
اسلام آباد(این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں 3 گنا تک اضافہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق...
پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا
اسلام آباد(این این آئی)پیکا ترمیمی ایکٹ کے لیے دائر کی گئی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس...
پنجاب کے سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے ‘ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے خوبصورت سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔سیاحت کی بحالی...