اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سرفراز بگٹی کو وزیر اعلی بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز بگٹی کا بطور وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہونا ان پر اراکین بلوچستان اسمبلی کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔یہاں جاری بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سرفراز بگٹی ایک انتہائی قابل اور زیرک سیاسی رہنما ہیں۔سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان حکومت صوبہ بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مقبول خبریں
11 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی کے...
اسلام آباد (این این آئی)مہنگے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی جانب سے بجلی ٹیرف میں کمی کے حوالے سے ایک اور...
ماحولیات سے متعلق انہی معاہدوں پر دستخط کریں گے، جن سے پاکستان کو فائدہ...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ کمزور پوزیشن میں اب کسی ملک سے بات نہیں...
تعلیمی ویزوں کی معطلی کے حوالے سے امریکا کے ساتھ رابطے میں ہیں، دفتر...
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ ہے کہ تعلیمی ویزوں کی معطلی کے حوالے سے امریکا کے...
محصولات کی امریکی جنگ میں چین کا نیا وار، امریکی مصنوعات پر 84 فیصد...
بیجنگ(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ، چین اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک پر جو اضافی محصولات عائد کرنے کا...
سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت
ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ ان دریافتوں کا اعلان سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن...