سید خورشید شاہ کی نومنتخب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال

0
106

اسلام آباد(این این آئی)سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید خورشید احمد شاہ نے نو منتخب ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ سے ملاقات کی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہوئی۔ سید خورشید احمد شاہ نے سید غلام مصطفی شاہ کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔