اسلام آباد (این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک سے قبل 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی۔ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 70 ہزار میٹرک ٹن چینی کے ٹینڈر کے تحت 20 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کرلی ہے۔آخری ٹینڈر کے مقابلے میں کارپوریشن نے فی کلو چینی 17 روپے 10 پیسے مہنگی خریدی، یوٹیلیٹی اسٹورز نے 142 روپے فی کلو کے حساب سے چینی کی خریداری کی، اخراجات ملا کر فی کلو چینی تقریباً 155 روپے میں پڑے گی۔ذرائع کے مطابقیوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان میں چینی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کیا تھا۔نئی خریدی گئی چینی کو ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کے پاس چینی کا اسٹاک 40 ہزار میٹرک ٹن کے قریب پہنچ گیا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز نے اس سے قبل نومبر میں 40 ہزار میٹرک ٹن چینی 124 روپے 90 پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی تھی، اخراجات ملا کر فی کلو چینی تقریباً 138 روپے میں پڑی تھی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...