پیرس(این این آئی)فرانس میں ایک خوش قسمت شہری ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے میں کامیاب ہوگیا جس کے بعد وہ راتوں رات ارب پتی بن گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈرائنگ میں یوریومنزکارڈ میں عظیم الشان انعام جیت کر ایک مقامی شہری نے 175 ملین پائونڈ رقم جیت لی۔امریکی کرنسی میں یہ رقم 20 کروڑ 31 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہے۔ لاٹری جیتنے والے فرانسیسی شہری نے یہ ٹکٹ صرف ایک پائونڈ میں خرید کیا تھا۔ اس ایک لاٹری ٹکٹ پر وہ ارب پتی بن گیا۔ لاٹری جیتنے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح فرانس، برطانیہ اور دوسرے یورپی ملکوں میں پھیل گئی۔ یہ براعظم یورپ میں سب سے بڑی لاٹری قرار دی جاتی ہے۔یورو ملن برطانیہ میں نیشنل لاٹری کے ذریعہ جاری کیا جاتا ہے۔ اسے کیملوٹ نامی ایک نجی کمپنی کے ذریعہ چلایا جاتا ہے۔ کمپنی کی تاریخ میں آج تک کسی نے اتنی بڑی انعامی رقم نہیں جیتی۔لاٹری اتھارٹی نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ قرعہ اندازی کے ذریعے یہ معلوم ہوگیا کہ یہ انعام کس نے جیتا ہے انعام جیتنے والے سے پوچھا گیا کہ اگر آپ اس بار کرسمس پرر 175 ملین پانڈ کی رقم جیت جائیں تو آپ کا کرسمس کیسا ہوگا؟