بھارتی کسانوں کا سول نافرنامی تحریک شروع کرنے کا اعلان

0
614

نئی ہلی(این این آئی)بھارت میں کسانوں کا احتجاج 17 ویں روز میں داخل ہوگیا، کسانوں نے احتجاج میں تیزی لاتے ہوئے دہلی جے پور روڈ بلاک کرنے کردی۔ادھربھارتیہ کسان یونین کے رہنما بلبیر ایس راجیوال نے بھی تصدیق کی ہے کہ کسانوں نے دہلی جے پورہائی وے کو بلا ک کردیا ہے اور انہیں ٹول فری کردیا ہے ۔ادھر ملک گیر احتجاج کی اپیل پر مختلف شہروں سے کسانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دوسری جانب کانگریس رہنما راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر مظاہروں کے دوران 11 کسانوں کے دم توڑنے کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ زرعی قوانین کو ختم کرنے کے لئے مزید کتنی قربانیاں دینا ہوں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کسانوں نے 14 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دی رکھی ہے۔ کسان ڈپٹی کلیکٹروں کے دفتروں اور بی جے پی رہنماوں کے گھروں کے باہر بھی مظاہرہ کریں گے۔بھارتیہ کسان یونین کے رہنما بلبیر ایس راجیوال نے کہا کہ کسانوں نے دہلی جے پورہائی وے کو بلا ک کردیا ہے اور انہیں ٹول فری کردیا ہے ۔ادھر ملک گیر احتجاج کی اپیل پر مختلف شہروں سے کسانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دوسری جانب کانگریس رہنما راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر مظاہروں کے دوران 11 کسانوں کے دم توڑنے کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زرعی قوانین کو ختم کرنے کے لئے مزید کتنی قربانیاں دینا ہوں گی۔