لندن(این این آئی)برطانیہ کی جانب سے پاکستان، افغانستان اور انڈونیشیا میں خطرناک انتہاپسندوں کو شناخت کرکے ان کے نام وارننگ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔برطانوی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان، افغانستان اور انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے خطرناک انتہاپسندوں کی شناخت کے بعد ان کے نام وارننگ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق برطانوی کابینہ کے پاس اب بھی یہ اختیار ہے کہ وہ عوامی بہبود کے منافی افراد کا ملک میں داخلہ روک سکیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزرا کا یہ اختیار ایسے افراد کو روکنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے جنہیں برطانیہ کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔وزرا کا خیال ہے کہ وہ اس فہرست میں ایسے افراد کے نام بھی شامل کر سکتے ہیں جو نسل پرستی، اشتعال انگیزی اور جمہوری عمل کے خلاف تشدد اور دبا کا استعمال کرتے ہوں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...