اسرائیل 6ہفتوں کی جنگ بندی کی تجویز پر آمادہ ہے، امریکہ

0
134

مقبوضہ غزہ (این این آئی )غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کے حوالے سے امریکی عہدیدار نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل 6 ہفتوں کیلئے جنگ بندی کی تجویز پر آمادہ ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جلد ہی براہ راست مذاکرات کا امکان ہے، قاہرہ میں فریقین جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل پر بات کریں گے۔اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات سے متعلق امریکی عہدیدار نے دعوی کیا کہ اسرائیل 6 ہفتوں کی جنگ بندی کی تجویز پر آمادہ ہے۔ایک طرف اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی جا رہی ہے تو وہیں دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی وحشت ناک کارروائیوں میں کوئی کمی نہ آ سکی ہے۔غزہ کے علاقوں دیرالبلح اور جبالیہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں مزید 17 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ اسرائیل کی جانب سے امدادی سامان کی ترسیل پر پابندیوں کے باعث پیدا ہونے والی غذائی قلت سے اب تک دم توڑنے والے بچوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔