غزہ میں امداد کیلئے جمع افرادپرحملے کا دوسراواقعہ،متعدد شہید

0
153

مقبوضہ غزہ(این این آئی)غزہ میں امداد کے لیے جمع افراد کے قتل عام کا ایک ہفتے میں دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کا کہنا تھا کہ دیر البلاح میں اسرائیلی فائرنگ سے متعدد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔ادھراقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کے مطابق غذائی قلت کے باعث کمال عدوان اسپتال میں 15 بچے موت کے منہ میں جاچکے ہیں اور مزید اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ غزہ میں غذا کا شدید بحران ہے اور غزہ کی 23 لاکھ کی آبادی قحط کے خطرے سے دوچار ہے۔