تحقیقات کی جائیں 9 مئی سے کسے فائدہ ہوا، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور

0
481

راولپنڈی(این این آئی)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ 9 مئی سے کسے فائدہ ہوا؟۔اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کا جذبہ پہلے کی طرح ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کا حق کسی کو نہیں، ہمارا لیڈر حق اور سچ پر ہے، اللہ ہماری مدد کریگا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انکوائری کی جائے کہ 9 مئی سے کسے فائدہ ہوا، پی ٹی آئی کی خواتین اب بھی جیلوں میں ہیں، عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کا حق کسی کو نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر حق اور سچ پر ہے، اللہ ہماری مدد کریگا، عمران خان ہمارے بچوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔وزیراعلی نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کارڈ دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔