اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے صدراتی انتخاب کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کردی جس کے مطابق شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور رہنما پشونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی ون ٹو ون مقابلہ کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز صدارتی الیکشن کے لیے آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئیہیں، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست بھی جاری کردی ہے۔صدارتی اتخابات کے لیے پولنگ 9 مارچ کو پارلیمنٹ ہائو س اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گی۔