مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے کام شروع کر دیا

0
246

اسلام آبا د(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ میں وزرا اور وزیر مملکت کی تعداد 25 سے 30 تک ہی محدود رکھنے کا امکان ہے، رانا ثنا اللہ کو سینیٹر بنا کر کابینہ میں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق انوشہ رحمن کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، احسن اقبال کو وزارت داخلہ ملنے کا امکان ہے، دوسری جانب وزیارت دفاع کے لیے خواجہ آصف اور قزارت صنعت کے لیے چوہدری سالک کا نام زیر غور ہے۔ذرائع نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات کیلئے عطا تارڑ فیورٹ ہیں جبکہ سردار یوسف کو مذہبی امور کی وزارت دیے جانے کاامکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزارتوں کے لیے امیر مقام، حنیف عباسی اور طارق فضل چوہدری کے نام بھی زیر غور ہیں، اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو بھی وفاق میں 2 وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔