کرونا وائرس سے مزید 72افراد چل بسے

0
407

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 72افراد چل بسے ،تین ہزار سے زائد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار سے زائد ہوگئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 41 ہزار 426 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 59 لاکھ 90 ہزار 168 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 369 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 425 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 94 ہزار 359، پنجاب میں ایک لاکھ 27 ہزار 212، خیبر پختونخوا میں 52 ہزار 092، اسلام آباد میں 34 ہزار 579، بلوچستان میں 17 ہزار 737، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 663 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 783 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 46 ہزار 629 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 470 کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 72 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار 796 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 792 افراد نے کورونا کو شکست دیدی ہے جس کے بعد اس وبا کے خلاف جاری جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 83 ہزار ہوگئی ہے۔