واشنگٹن(این این آئی) ایک روسی میزائل حملے نے بحیرہ اسود کے ساحلی شہر اوڈیسا کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے قافلے کے قریب نشانہ بنایا، جہاں وہ یونانی وزیر اعظم کیریاکوس میتسوتاکس سے ملاقات کر رہے تھے۔امریکی اخبار کے مطابق یونانی حکام نے بتایا کہ زیلنسکی اور یونانی وفد کے ارکان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا حالانکہ میزائل ان سے صرف 152 میٹر کے فاصلے پر گرا۔زیلنسکی اور یونانی وزیر اعظم کیریاکوس میتسوتاکس مقامی وقت کے مطابق صبح 10:40 بجے کے قریب اوڈیسا کی بندرگاہ کا دورہ کر رہے تھے۔ اس دوران فضائی حملے کے سائرن سنائی دیے اور چند منٹوں میں دھماکہ ہوگیا۔اس کے بعد زیلنسکی نے صحافیوں کو بتایا کہ آپ دیکھتے ہیں کہ ہم کس کے ساتھ معاملہ کر رہے ہیں۔ وہ اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ وہ کہاں حملہ کرتے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ آج وہاں ہلاکتیں ہوئیں۔ مجھے ابھی تک تمام تفصیلات معلوم نہیں ہیں لیکن میں جانتا ہوں کہ لوگ ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چاہے وہ فوجی اہلکار ہوں، عام شہری ہوں یا بین الاقوامی مہمان۔ ان لوگوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یا تو وہ دماغ کھو چکے ہیں یا وہ اپنی فوج کی کارروائیوں پر قابو نہیں رکھتے۔ اس سے ہمیں اپنے دفاع کی ضرورت کا اندازہ ہوتا ہے اور بہترین طریقہ فضائی دفاعی نظام ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...