اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نفرت، تعصب، جھوٹ، تقسیم اور تشدد سے برت کا اعلان کرے تاکہ راستے کھل سکیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ جنرل مشرف سے جنرل راحیل شریف اور پھر جنرل قمر باجوہ تک کے تینوں ادوار میں جناب کپتان (عمران خان)نے اسٹیبلشمنٹ کے در دولت سے رشتہ جوڑ کر اقتدار کے حصول کا کھیل رچایا اور تیسری کوشش میں کامیاب قرار پائے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان پر اعتبار کیوں اور کن بنیادوں پر کیا جائے ؟ گمراہی جھوٹ، نفرت اور سازش پھیلا کر لیے جانے والے ووٹ کو کیوں اور کیسے معتبر مانا جائے؟خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ بھی اپنی اداں پہ ذرا غور کریں، ہم جو کچھ عرض کرینگے تو شکایت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ نفرت، تعصب، جھوٹ، تقسیم اور تشدد سے برت کا اعلان کریں تاکہ راستے کھل سکیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...