جدہ(این این آئی)سعودی عرب کے شہر جدہ شہرمیں تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی دنیا کی پہلی مسجد کا افتتاح کردیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی مرحوم عبدالعزیز عبداللہ شربتلی مسجد جدہ گورنری میں الجوہرہ پروجیکٹ کا حصہ ہے، یہ پروجیکٹ نیشنل ہاسنگ کمپنی کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔مسجد کے افتتاح کے موقعے پرسرکاری حکام ، تاجروں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔رپورٹ کے مطابق نئی مسجد کاروباری خاتون وجانت محمد عبدالوحید کی طرف سے اپنے مرحوم شوہرکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کی تعمیر کرائی گئی ہے۔مسجد 5600 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے، اس کی تیاری پر لگ بھگ 6 ماہ لگے، مسجد کو چینی کمپنی نے تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا۔وجانت عبدالوحید نے کہا کہ وہ اس جدید ٹیکنالوجی کو مملکت میں متعارف کرانے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتی ہیں، اس مسجد کی تعمیر کے بعد یہ دنیا کی اپنی نوعیت کی پہلی مسجد اور سعودی عرب ایسی مساجد بنانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹیکنالوجی اور جدید تعمیرات کی دنیا میں ایک معیاری جست کی نمائندگی کرتی ہے، یہ مسجد سعودی عرب میں تعمیرات کے میدان میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کا ثبوت ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...