بیجنگ(این این آئی) چین نے غزہ میں جاری جنگ کو تہذیب انسانی کیلیے باعث شرم قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانیت کے لیے المیہ اور تہذیب انسانی کے لیے باعث شرم ہے کہ اکیسویں صدی میں بھی اس انسانی تباہی کو روکا نہیں جاسکتا۔چینی وزیرخارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فوری اقدام اٹھاتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی اور وہاں جاری ظلم و جبر کے خاتمے کو اپنی ترجیح بنائے اور اپنی اخلاقی ذمے داری سمجھتے ہوئے فوری انسانی ریلیف کو ممکن بنائے۔خیال رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے کی جانیو الی کوششوں کے باوجود جنگ چھٹے مہینے میں داخل ہوچکی ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے حماس پر زور دیا کہ وہ رمضان کے آغاز سے قبل اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے منصوبے کو قبول کرلے، تاہم مصر میں موجود ثالثوں کو جنگ بندی پر مذاکرات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...