نئی دہلی(این این آئی ) رقم دفاعی مقاصد کیلیے استعمال ہونے کا واویلا کرتے ہوئے بھارت نے آئی ایم ایف سے پاکستان کے قرض کی کڑی نگرانی کا مطالبہ کر دیا۔پاکستان کے لیے 3ارب ڈالر کا آئی ایم ایف پروگرام اپریل میں ختم ہوگا جس کے بعد قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے پاکستان کو آئی ایم ایف کا ایک اور قرض پروگرام درکار ہے۔ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف میں پاکستان کے جاری تین ارب ڈالر کے پروگرام پر عمل درآمد کے لیے جائزہ اجلاس ہوا جس میں بھارت کے مندوب کرشنا مورتی سبرامنیم نے سخت موقف اپنایا۔انھوں نے کہا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئی ایم ایف کا قرض دفاعی اخراجات کے لیے استعمال نہ ہو پائے۔ بھارت نے یہ ہرزہ سرائی بھی کی کہ رقم دہشت گردی پر سرمایہ کاری یا دوسرے ممالک(چین، سعودی عرب)کو قرض کی ادائیگی میں بھی استعمال ہو سکتی ہے۔بھارت نے حالیہ کچھ عرصے سے پاکستان کے لیے قرض کے پروگراموں پر ووٹنگ میں حصہ لینے سے گریز کیا اور جولائی میں بھی اس نے ووٹ نہیں دیا تھا۔
مقبول خبریں
(ن) سے اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے،پیپلز پارٹی مائنس ہو جائے تو...
لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری...
فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر...
لاہور(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ محمد عباس فرسٹ کلاس...
بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے’ ٹراوس ہیڈ
پرتھ(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے...
فردوس جمال کے بیٹے کی یوٹیوبرز کو آخری وارننگ
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے یوٹیوبرز کو خبردار کر دیا۔فردوس جمال آج کل اپنی...
سید نور کے چٹکلوں نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور میرا گرل...