واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ یوکرین کے بارے میں پیوٹن کو میرا پیغام سادہ سا ہے، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، یوکرین مسئلے پر ہم کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کے دوران کہا کہ ارکانِ کانگریس اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ جنہوں نے میری حوصلہ افزئی کی۔ان کا کہناتھا کہ ہم یوکرین کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، یوکرین کو خوراک اور ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھیں گے، امریکا اور دنیا بھر میں جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ سیاسی افراتفری کے لیے امریکا میں کسی کے لیے کوئی جگہ نہیں، امریکا میں کسی کو جمہوریت کے خلاف سازش کی اجازت نہیں۔انہوں نے کہا کہ جب اقتدار ملا تو معیشت تباہی کے دہانے پر تھی، کورونا کی وبا کا بہادری سے مقابلہ کیا، معیشت کو مستحکم کیا، سابق امریکی صدر نے اپنے حامیوں کو جمہوریت پر حملے کے لیے اکسایا۔امریکی صدر جو بائیڈن کا مزید کہنا تھاکہ امریکا نیٹو ممالک کا ممبر ہے جو جمہوری ریاستوں کا اتحاد ہے، امریکا کو وال اسٹریٹ نے نہیں عام آدمی نے تعمیر کیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا میں 3 سال میں ڈیڑھ کروڑ نئی ملازمتیں پیدا کیں، ملک میں بے روزگاری کی شرح کم ترین ہے۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...