وزیر اعظم شہباز شریف کا قدرتی آفت میں جاں بحق افراد کیلئے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان

0
198

مظفر آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے قدرتی آفت کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لیے20 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر تے ہوئے کہاہے کہ جن کے مکانات تباہ ہوئے انھیں 7 لاکھ روپے ملیں گے،اب وقت آگیا ہے کہ ہم بڑے فیصلے کریں، کڑوے فیصلے اشرافیہ کے لیے ہوں گے، عام آدمی کو فائدہ ہوگا ۔مظفر آباد کا دورہ کے موقع پر متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے اہوںنے کہاکہ جن کے مکانات تباہ ہوئے انھیں 7 لاکھ روپے ملیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے 8 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہوگئے، دعا کہ اللہ جاں بحق ہونے والوں کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کیساتھ پوری قوم کی طرف سے تعزیت کے لیے آیا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ انسانی زندگی کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، جاں بحق افراد کے لیے20 لاکھ اور زخمیوں کو 5 لاکھ ملیں گے۔شہباز شریف نے کہاکہ جن کے مکانات تباہ ہوئے انھیں 7 لاکھ روپے ملیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم بڑے فیصلے کریں، کڑوے فیصلے اشرافیہ کے لیے ہوں گے، عام آدمی کو فائدہ ہوگا، عام آدمی کے بچوں کو تعلیم اورکاروبار میں تحفظ چاہیے۔شہباز شریف نے کہاکہ آئندہ سالوں میں پاکستان کو کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنا ہوگا، ذاتیات سے بالاتر ہو کر نفرت کو ختم کرنا ہے۔