اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا مینڈیٹ خیبر پختونخوا میں چوری ہوا لیکن وہ شور شرابہ سندھ میں کررہے ہیں۔ایک انٹرویومیں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نمبرگیم ہمارے پورے ہیں اور آصف زرداری صدر بن جائیں گے، ان کے صدر بننے کے بعد سیاسی ماحول تبدیل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کا فیصلہ مسلم لیگ(ن)نے کرنا ہے لیکن پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز کا فیصلہ صدارتی الیکشن کے بعد ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ندیم افضل چن کے نام پر مسلم لیگ(ن)کے اعتراض کی خبر درست نہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن شور شرابہ سندھ میں کررہے ہیں لیکن ان کا مینڈیٹ خیبر پختونخوا میں چوری ہوا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن جن سے مل رہے ہیں ان سے پوچھیں کہ مینڈیٹ کہاں گیا؟۔انہوںنے کہاکہ قومی و سرکاری اداروں کی نجکاری کے معاملے پر ہمارے مسلم لیگ(ن)سے کچھ تحفظات ہیں جن کے حوالے سے آئندہ آنے والے دنوں میں بات ہو گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...