راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے آواران کے عمائدین اور کسانوں کو سلامتی، فلاح و بہبود کے لیے فوج کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا ہے۔آواران آمد پر کور کمانڈر بلوچستان کور نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کو سیکیورٹی کی صورتِ حال، پاک فوج کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہداء کے اہلِ خانہ، مقامی عمائدین اور کسانوں سے بات چیت کی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے زراعت کی اہمیت اور گرین پاکستان انیشیٹو کے لیے فوج کے عزم پر زور دیا۔انہوںنے کہاکہ کسانوں کو ہر قسم کی زرعی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، آسان زرعی قرضے فراہم کیے جائیں گے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ کسانوں کو بیج، کھاد، سولر ٹیوب ویل اور ماہرینِ زراعت کی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ رہنمائی کی جائے گی تاکہ کسان اپنی زمینیں کاشت کر کے پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈال سکیں۔سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سول محکموں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں ترقیاتی اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، پاکستانی عوام کو مشکلات کے مقابلے میں ڈٹے رہنے والے بلوچستان کے بہادروں پر فخر ہے۔پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کیڈٹ کالج آواران کا افتتاح بھی کیا جہاں انہوں نے فیکلٹی ممبران اور طلباء سے بات چیت کی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے علاقے کے لوگوں کے لیے بلوچستان میں ایک اور کیڈٹ کالج کے قیام کو سراہا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و خوش حالی کے لیے خدمات پیش کرتے رہیں گے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...