اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان کے نئے صدر مملکت کے انتخاب کے لیے پولنگ (کل)ہفتہ کو منعقد ہو گی،پارلیمنٹ ہائوس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں قائم پولنگ سٹیشنوں پر منتخب اراکین صبح 10 بجے سے سہہ پہر 4 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ صدارتی انتخاب میں حکمران اتحاد کے امیدوار سابق صدر آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل و دیگر اپوزیشن کے نامزد امیدوار محمود خان اچکزئی کے درمیان مقابلہ ہے،سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین پارلیمنٹ ہائوس میں اسمبلی ہال میں اپنا ووٹ ڈالیں گے،صدر کا انتخاب خفیہ رائے دہی کی بنیاد پر ہو گا جہاں پر سینیٹ ، قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کے ہر رکن کا ایک ووٹ شمار ہو گا جبکہ پنجاب ،خیبر پختونخوا اور سندھ اسمبلی میں اراکین کی تعداد کو بلوچستان اسمبلی کے برابر ووٹوں میں تقسیم کر کے تناسب نکالا جائے گا۔ صدر مملکت کے انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول یکم مارچ کو جار ی کیا گیا تھا جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 2 مارچ ان کی جانچ پڑتال 4 مارچ ، کاغذات نامزدگی کی واپسی 5مارچ جبکہ ریٹائرمنٹ کی تاریخ 6 مارچ مقرر کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل متعلقہ ایوان یا اسمبلی کے ممبران میں سے ایک ایک پولنگ ایجنٹ نامزد کر سکتے ہیں جو پولنگ اور گنتی کے عمل کا مشاہدہ کرے گا۔
مقبول خبریں
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
نیویارک (این این آئی)ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات، گہری ہوتی ہوئی جغرافیائی سیاسی دراڑوں اور کثیرالجہتی اداروں کی موثریت پر...