لاہور( این این آئی)لاہور ہایکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو کیس سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیل پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق اور درخواست گزار کے وکیل نے تیاری کے لیے مہلت مانگی جسے عدالت نے تسلیم کرتے ہوئے فریقین کے وکلا ء کو تیاری کیلئے مہلت دے دی۔ اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ سنگل بنچ کا فیصلہ قانون کے برعکس ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ کو اختیار ہے کہ وہ شواہد نہ ہونے پر کسی ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کر سکے۔سنگل بنچ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بے بنیاد کالعدم قرار دیا۔سنگل بنچ کادوبارہ جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کرنے کافیصلہ کالعدم قرار دیاجائے۔گوجرانوالہ اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا تھا۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...
بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی لیگ میں اپنے میچز کی سنچری مکمل...
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی۔پی ایس ایل 10 کے 29 ویں...
ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت مدِ مقابل
تہران (این این آئی)ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت مدِمقابل ہوں گے۔تہران میں جاری ویسٹ ایشیاء کپ کے...
پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار
نئی دہلی (این این آئی)پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے رواں سال...
صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی لاہور میں شاہ محمود سے ملاقات
لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔چوہدری پرویز الہٰی نے اس...