کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے ایسے دوستوں کا نمبر بغیر کوئی شکایت کیے ڈیلیٹ کردیتی ہیں جو تین بار میسجز کرنے پر جواب نہ دیں۔بشریٰ انصاری اپنے یوٹیوب چینل پراکثر ہی اپنے مداحوں کے ساتھ دلچسپ وی لاگز شیئر کرتی رہتی ہیں۔اْنہوں نے اپنے حالیہ وی لاگ میں مداحوں کو اپنے قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب کے لاپرواہ رویے پر ایک اہم مشورہ دیا ہے۔اداکارہ نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جب آپ کے بہت قریبی لوگ مسلسل آپ کی فون کالز کو نظر انداز کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ان کے لیے اہمیت نہیں رکھتے۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ تین بار میسجز کرنے کے بعد دوستوں کے جواب کا انتظار اس لیے کرتی ہوں کہ ہوسکتا ہے وہ کہیں مصروف ہوں اس لیے میرے میسجز یا کال کا جواب نہ دے سکے ہوں لیکن انتظار کے بعد بھی اگر وہ جواب نہ دیں تو اس کا مطلب ہے کہ میں ان کے لیے اہم نہیں ہوں تو ایسے میں سامنے والے کا نمبر ڈیلیٹ کر دیتی ہوں۔اْنہوں نے بتایا کہ میری اس عادت کے بارے میں لوگ جانتے ہیں اور اکثر ہنستے بھی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ میں اس معاملے میں نوجوانوں کو تھوڑی چھوٹ دیتی ہوں کیونکہ ان کی مصروفیات زیادہ ہوتی ہیں۔اْنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دوستوں میں سے اگر کوئی مجھ سے دوبارہ رابطہ کرے اور میری کال نظر انداز کرنے کی وجہ سے آگاہ کر دے تو پھر میں اس کا نمبر اپنے فون میں دوبارہ سیو کر لیتی ہوں کیونکہ میں صرف اپنے فون سے نمبر ڈیلیٹ کرتی ہوں لوگوں کو اپنی زندگی سے ڈیلیٹ نہیں کرتی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...