لاس اینجلس (این این آئی)معروف امریکی گلوکارہ میڈونا نے غلط فہمی کا شکار ہوکر مداح کو ڈانٹ دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک کانسرٹ کے دوران مداح کو بیٹھا دیکھ کر میڈونا غصے میں آگئیں جس کے بعد انہوں نے اس پر چلاّنا شروع کردیا۔رپورٹس کے مطابق گلوکارہ نے اسٹیج سے مداحوں کی بھیڑ میں موجود ایک مداح کی طرف اشارہ کرتے ہوئے چیخ کر کہا کہ تم وہاں بیٹھ کر کیا کر رہے ہو؟، بیٹھ کر کیا کر رہے ہو؟غیرملکی میڈیا کے مطابق 65 سالہ میڈونا کو کچھ ہی دیر میں احساس ہوگیا کہ وہ شخص وہیل چیئر پر بیٹھا ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے اسٹیج کے کونے پر آکر معافی مانگی اور کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ یہاں ہو۔رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کے معافی مانگنے کے باوجود انٹرنیٹ پر صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...