ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ریکھا جی نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ماضی میں ان کی اور امیتابھ بچن کی مشہور فلم ‘مقدر کا سکندر’ دیکھ کر اداکارہ جیا کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے تھے۔خیال رہے کہ 1970 کی دہائی میں بالی ووڈ کے شہنشاہ اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ ریکھا کے رومانس کی کہانی کافی مشہور تھی تاہم امیتابھ بچن نے 1973 میں اداکارہ جیا بچن سے شادی کر لی تھی۔گوکہ اداکار امیتابھ بچن نے اس حوالے سے ہمیشہ خاموشی اختیار کی لیکن اداکاہ ریکھا نے ہمیشہ اس کا برملا ا ذکر کیا ہے۔بھارتی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے مشہور زمانہ فلم خون بھری مانگ کی اداکارہ نے بتایا کہ جب بچن فیملی فلم ‘مقدر کا سکندر’ کا ٹرائل شو دیکھنے کے لیے آئی ہوئی تھیں تو میں پروجیکشن روم سے انہیں دیکھ رہی تھی، جیا سامنے کی صف میں بیٹھی تھیں جبکہ امیتابھ بچن اپنے والدین کے ساتھ پیچھے بیٹھے ہوئے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ بچن فیملی مجھے واضح نہیں دیکھ سکتی تھی لیکن میں انہیں دیکھ سکتی تھی، فلم میں جب میرے اور امیتابھ بچن کے رومانوی سینز آئے تو جیا بچن جذباتی ہوگئیں، ان کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے تھے۔ریکھا نے مزید بتایا کہ 1978 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کے بعد قیاس آرائیاں سننے میں آئیں کہ امیتابھ بچن اور مجھے اس کے بعد کبھی ایک ساتھ کاسٹ نہیں کیا جائے گا اور ایسا ہی ہوا، یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بننے والی مشہور فلم سلسلہ، جو کہ 1981 میں ریلیز ہوئی آخری فلم تھی جس میں، میں نے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا تھا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...