ممبئی(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے قریبی دوست اور اداکار گوہر رشید کے ساتھ مبینہ تعلقات کے حوالے سے گردشی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔حال ہی میں کبریٰ خان نے ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اْنہوں نے ساتھی اداکار گوہر رشید کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی۔میزبان نے دوران انٹرویو اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا آپ پریشان ہوتی ہیں جب لوگ آپ کا نام گوہر رشید سے جوڑتے ہیں یا آپ اسے بس مذاق کی طرح لیتی ہیں؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب مجھے اس کی عادت ہوگئی ہے، گزشتہ 8 برس سے میرے ساتھ ایسا ہو رہا ہے اب مجھے ایسی افواہوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر گوہر اور میرے درمیان رومانوی تعلقات قائم ہوئے تو یہ آپ لوگوں کی وجہ سے ہوگا، آپ لوگوں نے اتنا دباؤ ڈالا ہے لیکن سچ یہ ہی ہے کہ اب کوئی فرق نہیں پڑتا اس لیے جو ، جو بھی کہہ رہا ہے اسے کہنے دو۔یاد رہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان نے فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے ساتھ اسکرین شیئر کی تھی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...