اسلام آباد(این این آئی)مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کروانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس سمن رفعت امتیاز نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 15 مارچ کیلئے نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔اس موقع پر درخواست گزار علامہ ناصر عباس کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8 مارچ 2024 کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کے احکامات جاری کیے تھے مگر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جان بوجھ کر حکم عدولی کرتے ہوئے ملاقات نہیں کروائی لہذا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔بعد ازاں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 15 مارچ کے لیے نوٹس جاری کردیا۔بعد ازاں علامہ راجہ ناصر عباس نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے آرڈر لیے ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کے باوجود جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملاقات نہیں کرائی ، عدالت سے دوبارہ رجوع کرنے پرعدالت نے 15 مارچ کو جیل سپرنٹنڈنٹ کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک میں اجارہ داری کا نظام قائم کر دیا گیا ہے، لا قانونیت اس وقت ملک میں بڑھ چڑھ کر بول رہی ہے ، ایک ایسے شخص کو وزیر خزانہ لگایا گیا ہے جس کی شہریت بھی پاکستان کی نہیں ہے ، اگر پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے ملک میں احتجاج کی کال دی تو ہم بھر پور ساتھ دیں گے۔دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے بھی جیل ملاقاتوں پر عائد پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میری جانب سے دائر درخواست پر کیس کی سماعت آج ہی ہو گی، بانی ٹی آئی کے کیس میں پیشرف نہ ہونے پر ورکرز کا ردعمل ان کا حق ہے، اگر ملاقاتوں پر پابندی نہ ہٹائی گئی تو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی کال دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے 2 سال میں عوام پہ بہت زیادہ ظلم ڈھائے ہیں۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...